پاکستان
Trending

مسلم لیگ (ن) کو عوامی اعتماد حاصل ہے، جو انتخابات کے نتائج میں بھی سامنے آئے گا: عظمیٰ بخاری

 

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی سے متعلق پیپلز پارٹی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے، جبکہ بے بنیاد الزامات لگانے سے حقائق تبدیل نہیں ہوتے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو لوگ دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں وہ اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابی عمل پرامن طریقے سے جاری ہے، جس کا ثبوت انتخابی سرگرمیوں کی ویڈیوز ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عوامی حمایت کے باعث کامیابی حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹرز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی، ترقیاتی اقدامات اور عوامی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کشمیری عوام باشعور ہیں اور وہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو عوامی اعتماد حاصل ہے، جو انتخابات کے نتائج میں بھی سامنے آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button