پاکستان
Trending

اب بہت ہو گیا! افغان مہاجرین پاکستان میں رہ کر دشمن کا ساتھ دے رہے ہیں: خواجہ آصف

 

اسلام آباد :وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مزید افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، کیونکہ یہ مہاجرین نہ صرف ہمارے وسائل استعمال کر رہے ہیں، بلکہ ریاست پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، "ہم نے ان لوگوں کو پناہ دی، کھانا دیا، سہولیات فراہم کیں، لیکن آج یہی لوگ ہمارے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں اور دشمن کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اب بہت ہو گیا ہے۔”

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایک وفد کو افغانستان بھیجنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ افغان حکام کو دوٹوک انداز میں پاکستان کا مؤقف پہنچایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ اب مزید نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے برسوں تک افغانیوں کو بھائی سمجھا، لیکن اب جب یہ مہاجرین پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے لگے ہیں تو ریاست کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان کی خودمختاری اور امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور جو بھی اس کے خلاف ہو گا، اسے جواب دینا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button