پاکستان

پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مشق میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

راولپنڈی: پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والی عالمی فوجی مشق "کیمبرین پیٹرول 2025” میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ یہ مشق 3 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ کے علاقے ویلز میں جاری رہی، جس میں دنیا بھر کی فوجی ٹیموں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف پاک فوج بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج نے ہمیشہ اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت، صلاحیت اور کردار کے ذریعے ملک کا پرچم بلند رکھا ہے، اور آئندہ بھی عالمی سطح پر پاکستان کا وقار اسی جذبے سے قائم رکھے گی۔

پاکستان کی نمائندگی کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں کی گئی، اور اس مشق میں پاکستان کی ٹیم نے غیر معمولی مہارت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کیمبرین پیٹرول کو دنیا کی سب سے مشکل اور پیشہ ورانہ فوجی مشقوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور اس سال 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے اس میں حصہ لیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button