پاکستان
Trending

نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے

پشاور :نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے ملاقات کے انتظامات کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق سہیل آفریدی کل (16 اکتوبر) کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے وفاقی اور پنجاب سیکریٹری داخلہ کو ملاقات کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے ڈان نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو ملاقات کا حق حاصل ہے، تاہم اکتوبر 2024 سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اس حوالے سے عدالت سے رجوع کرے گی تاکہ ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھی ملاقات کے لیے عدالت میں درخواست دی جائے گی تاکہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کے تحت عمران خان سے ملاقات کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button