پاکستان
Trending

جعفر ایکسپریس بم دھماکے کے بعد پاکستان ریلوے میں حفاظتی اقدامات میں اضافہ، ہر ٹرین میں جَیمر نصب کرنے کی ہدایت

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان ریلوے کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ہر ٹرین میں کم از کم تین جَیمر نصب کیے جائیں اور حساس علاقوں میں حفاظتی گشت کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ یہ فیصلہ 7 اکتوبر کو سندھ کے سلطان کوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دیسی ساختہ بم حملے کے بعد کیا گیا، جس میں پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور سات افراد زخمی ہوئے تھے۔

اجلاس میں ریلوے کی زمینوں پر غیر قانونی قبضوں، اور کراچی-پپری فریٹ کوریڈور منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکریٹری پاکستان ریلوے نے بتایا کہ فریٹ کوریڈور کی تعمیر کیماڑی سے شروع ہو گی اور یہ منصوبہ کراچی پورٹ کو پپری سے جوڑے گا، جہاں دو نئی ریلوے لائنیں موٹروے ایم نائن سے منسلک کی جائیں گی۔ منصوبے کی کل لاگت 40 کروڑ ڈالر ہوگی اور توقع ہے کہ ابتدائی مرحلہ چھ ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر نے بتایا کہ ریلوے کی زمینوں پر قبضوں کا مسئلہ سنگین ہے، سکھر میں 3,253 ایکڑ زمین پر تجاوزات قائم ہیں جبکہ 457 ایکڑ زمین بااثر قبضہ مافیا کے قبضے میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button