پاکستان
Trending

کے پی میں شادی ہالز پر نیا فکس ٹیکس لاگو، کیٹیگریز کے مطابق نئی شرحیں مقرر

 

خیبرپختونخوا میں شادی ہالز کیلئے نیا فکس ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ کیپرا کے مطابق شادی ہالز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن پر ایونٹ کے حساب سے ٹیکس وصول ہوگا۔

کیٹیگری اے کے بڑے شادی ہالز کا فکس ٹیکس 25 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ کیٹیگری بی کے ہالز میں ٹیکس 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کیٹیگری سی کے ہالز کیلئے 10 ہزار روپے فکس ٹیکس برقرار ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکسز صوبائی بجٹ کے فیصلوں کے تحت یکم جولائی سے نافذ ہیں۔ فکس ٹیکس ادا نہ کرنے والوں سے 15 فیصد سروس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیا ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے ضروری تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button