پاکستان
Trending

خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی کارروائی، خوارج کے ٹھکانے نشانہ

 

راولپنڈی:پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ دہشت گرد بھارتی پشت پناہی یافتہ گروپ ’الخوارج‘ سے تعلق رکھتے تھے۔

بیان کے مطابق باجوڑ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، شمالی وزیرستان کے سپین وام اور ذاکر خیل میں دو مزید دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک دہشت گرد کو ٹھکانے لگایا گیا۔ آپریشن کے دوران ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ باقی دہشت گردوں کے خلاف مکمل کارروائی کی جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے ویژن "عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی اور ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button