پشاور: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور ان کے ہمراہ موجود شہرناز عمر ایوب کو کل طلب کر لیا ہے۔ دونوں کو این اے-18 ہری پور کے انتخابی جلسے کے دوران الیکشنز ایکٹ 2017ء اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز این اے-18 کے جلسے میں خطاب کے دوران انتخابی عملے کو دھمکیاں دیں، جس کے دوران مفرور ملزم عمر ایوب بھی ان کے ساتھ موجود تھا۔
الیکشن کمیشن نے ان سے وضاحت طلب کی ہے اور ممکنہ قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے، تاکہ انتخابی عمل کی شفافیت اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔




