پاکستان
Trending

پاکستان نے برطانیہ سے مطلوب شہریوں کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں مطلوب شہری شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی فوری حوالگی کے لیے ضروری کاغذات فراہم کر دیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل قبول ہے اور پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی واپسی کے لیے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے فیک نیوز کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے اور کہا کہ آزادی اظہار کے اصولوں کا احترام کرتے ہیں، مگر ہر ملک کے لیے غلط معلومات مسئلہ ہیں۔

وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کے ذریعے حوالگی کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button