پاکستان
Trending

پی ٹی آئی دور میں مقدمات اور فیصلے باجوہ اور فیض حمید کی ہدایت سے کیے گئے:رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

 

لاہور/اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اہم فیصلے اور مقدمات جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، فیض حمید اور پارٹی کے بانی کی مرضی سے کیے جاتے تھے، اور یہ ممکن نہیں کہ کوئی افسر آرمی چیف کی اجازت کے بغیر جھوٹا مقدمہ قائم کرے۔

رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ ایک ملاقات کے دوران جنرل باجوہ نے فیض حمید سے کہا کہ “رانا بہت موٹا ہو گیا ہے، اسے دوبارہ اسمارٹ بناؤ۔” اس کے بعد ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ نے کہا کہ “رانا تم جیل میں بہت اسمارٹ تھے۔” اس پر رانا ثناء اللہ نے جواب دیا کہ “مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنایا، اللہ اس دنیا میں اس کا حساب کرے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں سیاسی مخالفین کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت مقدمات قائم کیے جاتے تھے، اور آج وقت آ گیا ہے کہ ان کارروائیوں کا شفاف اور قانونی احتساب کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button