لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتال جدید سہولیات اور عالمی معیار کی ادویات سے لیس کیے جائیں گے۔
انہوں نے نئی ادویات کی فہرست تیار کرنے اور اس کے لیے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت دی، تاکہ ہر مریض کو بہترین علاج کی سہولت میسر ہو۔




