راولپنڈی: یومِ قائد کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک نیا ملی نغمہ "پیغامِ قائد” جاری کیا ہے، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس نغمے میں قائداعظمؒ کی قیامِ پاکستان کے لیے کی جانے والی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی عکاسی کی گئی ہے، اور یہ پاکستان کی استقامت، عزم، اور عہد کو دشمنوں کے عزائم کے خلاف اجاگر کرتا ہے۔
"پیغامِ قائد” میں قائداعظمؒ کے فرمودات اور قائدانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ نغمہ نہ صرف قائداعظمؒ کے افکار کی تجدید کرتا ہے بلکہ پاکستان کے محفوظ اور باوقار مستقبل کے عزم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ نغمے کے ذریعے قوم کو قائداعظمؒ کی تعلیمات کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھانے کی دعوت دی گئی ہے۔




