لاہور: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت اب رول ماڈل بن چکی ہیں، اور صوبے میں تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ منفی سیاست کرنے والے ترقی اور خوشحالی کے عمل میں رکاوٹ ہیں، اور مخالفین کو پنجاب کے ترقیاتی اقدامات کے معیار کے مطابق مقابلہ کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق دیگر صوبے بھی پنجاب کے کامیاب ماڈلز سے سیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر شعبے میں شفاف اور موثر انتظام کے ذریعے عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جائیں، تاکہ صوبے میں خوشحالی اور معیاری زندگی کے مواقع فروغ پائیں۔




