نئے سال کے آغاز پر پاکستان اور بھارت نے قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ اس دوران پاکستان نے 257 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو فراہم کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اہم ہے۔ اس کے ساتھ پاکستان نے یمن میں امن اور صومالیہ کی خودمختاری کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔




