دوحہ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا ’اے‘ ٹیم کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
دوحہ میں کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ غازی غوری نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 39 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ’اے‘ ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 148 رنز تک محدود رہی۔ میلان رتھنا یاک نے 40 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم پاکستانی اسپنرز صفیان مقیم اور سعد مسعود نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں اور حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 23 نومبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوحہ میں کھیلا جائے گا۔




