پاکستان
Trending

"پہلگام فالس فلیگ آپریشن” پاکستان پر حملے کا بہانہ تھا، رمیش سنگھ اروڑا نے بھارت تبوتوں کے ساتھ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا

 

اسلام آباد: پاکستانی اقلیتی برادری کے نمائندوں نے بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا جنازہ نکال دیا۔ وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا اور وزیرِ مملکت کھئیل داس کوہستانی نے ٹھوس شواہد اور ویڈیوز کے ساتھ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔ رمیش سنگھ اروڑا نے انکشاف کیا کہ پہلگام واقعہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ ایک منظم فالس فلیگ آپریشن تھا جس کا مقصد پاکستان میں جارحیت کے لیے جواز پیدا کرنا تھا۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔ مسیحی برادری کو کرسمس جیسے مقدس تہوار پر نشانہ بنایا گیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہیں۔ کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور مودی کی پالیسیوں نے خطے کو بارود کے ڈھیر میں بدل دیا ہے۔
وزیرِ مذہبی امور نے بھارت میں اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی ویڈیوز چلا کر عالمی برادری کو آئینہ دکھایا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ "جس بھارت میں مذہبی آزادی ختم ہو چکی ہو، وہ دنیا کو جمہوریت کا درس دینے کا حق نہیں رکھتا۔ مودی کی انتہا پسندی نے بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button