کراچی میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ اور کراچی کی موجودہ صورتحال انتہائی خراب ہے اور پیپلز پارٹی نے پورے صوبے کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ 15 سال میں صوبائی حکومت نے اربوں روپے ضائع کیے اور شہر کے بنیادی حقوق فراہم نہیں کیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی ٹیکس دیتا ہے لیکن پانی، انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات عوام تک نہیں پہنچ رہی ہیں۔ انہوں نے کے فور منصوبے کی 20 سال سے تعطل اور سرکاری اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ پر بھی تنقید کی۔
امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی شہر کے حقوق کے لیے قانونی اور سیاسی سطح پر قدم اٹھائے گی اور حکمرانوں کو کراچی کے عوام کا حق دینا ہوگا۔




