اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خبردار کیا ہے کہ اسکیمرز جعلی کالز اور یو اے این نمبروں کے ذریعے موبائل صارفین کی ذاتی اور مالی معلومات چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق فراڈ کرنے والے خود کو پی ٹی اے، ایف آئی اے اور بینکوں کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں، جبکہ کوئی بھی سرکاری ادارہ فون یا پیغام پر او ٹی پی، پن، شناختی کارڈ یا بائیو میٹرک معلومات طلب نہیں کرتا۔
اتھارٹی نے صارفین کو محتاط رہنے اور صرف سرکاری ذرائع سے معلومات کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔




