خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بارگزئی ایکس 01 کنویں میں نئے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
کمپنی کے مطابق روزانہ تقریباً 3,100 بیرل تیل اور 8.15 ملین مکعب فٹ گیس حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ ذخائر سمنا سوک اور شنواری فارمیشنز میں موجود ہیں اور کنویں کو 5,170 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے کمپنی کے ہائیڈروکاربن ذخائر اور ملک کی مجموعی توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔




