پاکستان
Trending

اٹک کے ہونہار طلبا کے لیے لیپ ٹاپ اور سکالرشپس، مریم نواز کی تعلیمی سہولیات جاری رکھنے کی یقین دہانی

 

اٹک:اٹک میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس تقسیم کردیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مالی وسائل کی کمی کسی طالب علم کی تعلیم میں رکاوٹ نہ بنے۔

مریم نواز نے پنجاب میں 300 نواز شریف اسکول آف ایمیننس قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان اسکولوں میں بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام ہزاروں طلبا کے لیے معاون ثابت ہورہا ہے اور لیپ ٹاپ نوجوانوں کو فری لانسنگ، جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو ڈگری کے ساتھ ہنر اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کررہی ہے۔ طالبات کے لیے الیکٹرک بائیکس کا منصوبہ بھی محفوظ اور سستی سفری سہولت کی فراہمی کا حصہ ہے۔

انہوں نے طلبا کو محنت جاری رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میرٹ پر تعلیمی سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔ تقریب میں مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے کرپشن الزامات پر ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button