پاکستان
Trending

گل پلازہ جیسے واقعات کی وجوہات کا خاتمہ ضروری ہے: شاہد خاقان عباسی

کراچی :سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گل پلازہ جیسے سانحات پر محض رسمی تحقیقات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ ان کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے عملی اقدامات نہ ہونا ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں کو چاہیے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی باتوں کا کوئی واضح مقصد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا صوبہ قائم کرنے یا کراچی کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیم درکار ہوتی ہے، اور آئین سے ہٹ کر کی جانے والی گفتگو محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button