پاکستان
Trending

اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ملک کی بقا کے لیے ضروری:خواجہ آصف

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا مضبوط بلدیاتی نظام اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام تک اختیارات نہ پہنچانا دراصل عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ 18ویں ترمیم کے باوجود صوبوں میں اختیارات مکمل طور پر نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوئے اور جب تک یہ عمل مکمل نہیں ہوگا، ملک کا نظام مؤثر نہیں چل سکے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے کسی کو خطرہ نہیں، سوائے بیوروکریسی کے، کیونکہ ان کے اختیارات کم ہو کر لوکل گورنمنٹ کو منتقل ہوں گے، اور سیاست دانوں کو اپنی طاقت عوام سے توثیق کے ذریعے حاصل کرنی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button