اسلام آباد :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو متنازع ٹویٹس کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے دونوں کو 17،17 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کمرہ عدالت میں مختصر فیصلہ سنایا، جس میں دونوں ملزمان پر سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے کا الزام ثابت ہونے کے بعد یہ سزا دی گئی۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے عوام میں بے چینی اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ دونوں کے خلاف یہ فیصلہ پاکستان میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔




