لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلبرگ کے ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن کو ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ہوٹل سے افراد کے محفوظ انخلا اور ریسکیو کے تمام مراحل کو براہِ راست دیکھا گیا، جبکہ سیف سٹی کے ڈرون کیمروں نے آپریشن میں مؤثر مدد فراہم کی۔
مریم نواز نے ریسکیو ٹیموں کی فوری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہنگامی حالات میں جانیں محفوظ رکھی جا سکتی ہیں۔




