پاکستان
Trending

آزاد کشمیر میں برفباری کی تباہ کاریاں: ایک جاں بحق، درجنوں مکانات تباہ اور شاہراہیں بند

 

مظفرآباد :آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ نے جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) نے نقصانات کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ضلع باغ میں برفانی تودہ گرنے سے ایک شہری جاں بحق ہوا، 11 مکانات مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئے، جبکہ 8 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
پیر چناسی شاہراہ برفباری کے باعث تاحال بند ہے، جبکہ وادی نیلم شاہراہ کو شاردہ تک بحال کر دیا گیا ہے۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق وادی لیپہ اور دیگر بالائی علاقوں کی بند شاہراہوں کو کھولنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ شاہراہوں پر شدید پھسلن کے باعث فی الحال غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button