اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور آئندہ جمعے کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ترامیم عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ہیں اور آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے کو آئینی مزاحمت قرار دیا گیا۔
پیر کو ارکان پارلیمنٹ سپریم کورٹ تک واک کریں گے اور خیبر پختونخوا و پنجاب اسمبلیوں میں بھی ترامیم کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔ اتحاد نے گرفتار قیادت اور کارکنان کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔




