کیلیفورنیا:گوگل نے فوٹوز ایپ میں جدید AI فیچرز شامل کرکے تصویر سازی کا تجربہ نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔ اب صارفین ایک عام تصویر کو نہ صرف متحرک ویڈیو بلکہ کارٹون، اسکیچ، یا تھری ڈی انداز میں ڈھال سکتے ہیں۔
یہ تمام فیچرز گوگل کے نئے ’کریئیٹ‘ ٹیب میں دستیاب ہوں گے جہاں ’ریمکس‘ جیسا فیچر، ’امیجن‘ AI کی مدد سے تصویر کو ایک نئی تخلیق میں بدل سکتا ہے۔
گوگل کی جانب سے ان فیچرز پر ’سنتھ آئی ڈی‘ واٹرمارک شامل کیا جائے گا تاکہ AI سے بنی تصاویر کی پہچان ممکن ہو۔
گوگل فوٹوز کے یہ فیچرز فی الحال امریکا میں دستیاب ہیں، اور کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کے فیڈبیک کی بنیاد پر انہیں مزید بہتر بنایا جائے گا۔
0 56 Less than a minute




