اسلام آباد / راولپنڈی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ شدت: 4.4 (ریکٹر سکیل)، زیر زمین گہرائی: 14 کلومیٹر، مرکز: برہان، اٹک سے 11 کلومیٹر شمال مشرق تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی اسلام آباد، راولپنڈی، ہری پور، خان پور اور صوابی میں شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی گہرائی کم ہونے کے باعث جھٹکوں کی لہریں کافی واضح تھیں۔




