پاکستان
Trending

نواز شریف سے ملاقات کے بعد اہم رہنما روانہ، وزیراعظم آزاد کشمیر لاہور میں قیام کریں گے

 

لاہور: جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی اور قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کی ملاقات ختم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں، جبکہ ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ماڈل ٹاؤن روانہ ہوگئے، جبکہ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی فی الحال لاہور میں قیام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button