بین الاقوامی
Trending

نیویارک میں موہن بھاگوت کے دورے کے خلاف احتجاج، بھارتی پالیسیوں پر تنقید

 

نیویارک: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے دورہ نیویارک کے موقع پر خالصتان حامی سکھ مظاہرین نے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے بھارتی حکومت اور ہندو قوم پرستی کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔

سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گُرپت ونت سنگھ پنوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کی قیادت پر بھارت کو مبینہ طور پر ’’ہندو راشٹر‘‘ بنانے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔

پنوں نے 1984 کے گولڈن ٹیمپل آپریشن، 1992 میں بابری مسجد کی شہادت اور منی پور میں مسیحیوں کے خلاف مبینہ تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی ریاستی اداروں پر اقلیتوں کے خلاف مبینہ استعمال ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔

مظاہرین نے بھارتی حکومت سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button