پاکستان
Trending

عادل راجہ کا ’جھوٹا بیانیہ‘ برطانوی عدالت میں دفن: کورٹ آف اپیل نے اپیل مسترد کر دی

 

لندن: یوٹیوب پر بیٹھ کر سنسنی خیز کہانیاں سنانے والے عادل راجہ کی نام نہاد صحافت کا برطانوی عدالت میں عبرتناک انجام ہوا ہے۔ برطانیہ کی کورٹ آف اپیل نے عادل راجہ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کے جھوٹے پروپیگنڈے کا جنازہ نکال دیا ہے۔ یوکے ہائی کورٹ نے عادل راجہ کی سچائی کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے ان پر ’پیشہ ور جھوٹے‘ کی مہر ثبت کر دی ہے، جس سے عالمی سطح پر ان کی شدید جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔
کیمرے کے سامنے بلند و بانگ دعوے کرنے والے عادل راجہ برطانوی جج کے تیکھے سوالات کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ برسوں سے "سورسز” اور "اندر کی خبروں” کا چورن بیچنے والے یوٹیوبر کے اس وقت پسینے چھوٹ گئے جب عدالت نے ان سے الزامات کے حق میں ٹھوس دستاویزی ثبوت طلب کیے۔ ذرائع کے مطابق، جج کے سامنے عادل راجہ کی زبان گنگ ہو گئی اور وہ اپنے برسوں پر محیط پروپیگنڈے کے حق میں ایک بھی ثبوت پیش نہ کر سکے۔
برطانوی عدالت نے اپنے فیصلے میں عادل راجہ کے الزامات کو نہ صرف بے بنیاد قرار دیا بلکہ انہیں ’بدنیتی پر مبنیقرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button