اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 35 فیصد تک اضافے کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55،55 روپے فی لٹر کے غیر معمولی اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایران پر حملے کے بعد عالمی سطح پر برینٹ خام تیل کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہو چکی ہیں، جس کا بوجھ عوام پر منتقل کرنا ناگزیر ہو گیا تھا۔
حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے اور مہنگائی کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اگلے دو روز میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔




