پاکستان
Trending

پٹرولیم قیمتوں پر نظرِ ثانی: وزارتِ پٹرولیم کی سفارشات پر مشاورت مکمل، حتمی نوٹیفکیشن رات 12 بجے متوقع

 

اسلام آباد : وزارتِ پٹرولیم نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اپنی تجاویز اور ورکنگ مکمل کر لی ہے۔ ان سفارشات کی روشنی میں نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہونے کا قوی امکان ہے، جس کے لیے وزارتِ خزانہ کی جانب سے حتمی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارتِ پٹرولیم کے حکام نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے رجحان اور ملکی ذخائر (Stocks) کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں گذشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر کے تناظر میں قیمتوں کے مختلف منظرناموں (Scenarios) پر غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کے ذخائر پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو سپلائی چین مستحکم رکھنے کی ہدایت کی۔
سفارشات میں اس بات کو ترجیح دی گئی ہے کہ عالمی قیمتوں کا اثر عوام تک منتقل کرتے وقت ملکی معاشی استحکام کو بھی مدنظر رکھا جائے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی حتمی توثیق کے بعد اوگرا (OGRA) کی سفارشات پر مبنی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد پٹرول پمپس پر نئی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button