ٹیکنالوجی

گوگل کروم کا Enhanced AutoFill فیچر: ذاتی معلومات کا محفوظ اور آسان طریقہ

کیلیفورنیا: گوگل کروم نے اپنے ویب براؤزر میں آٹو فل فیچر کو مزید بہتر کر لیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی اضافی ذاتی معلومات جیسے پاسپورٹس، ڈرائیور لائسنس، اور گاڑی کے لائسنس پلیٹ نمبر بھی محفوظ کر سکیں گے۔ یہ فیچر خاص طور پر اُن افراد کے لیے مفید ہے جو اکثر ویب سائٹس پر فارم بھرنے اور سروسز کا استعمال کرتے ہیں۔

گوگل نے اپنے بلاگ میں اس بات کا اعلان کیا کہ Enhanced AutoFill فیچر صارفین کے لیے زیادہ سمارٹ اور مفید ہوگا، اور اس میں پیچیدہ فارمز کو سمجھنے کی صلاحیت بھی شامل کی گئی ہے۔ اس سے فارم بھرنے کا عمل نہ صرف تیز ہو گا بلکہ اس میں مختلف فارمیٹنگ کی ضروریات کو بھی بہتر طور پر ہینڈل کیا جا سکے گا، جس سے صارفین کا تجربہ مزید سہولت بخش ہو گا۔

اس فیچر کا استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اسے دستی طور پر فعال کرنا ہوگا، کیونکہ یہ بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل ہوگا۔ صارفین کو گوگل کروم کی سیٹنگز میں جا کر "AutoFill and Passwords” کے آپشن کو کھول کر Enhanced AutoFill فیچر کو فعال کرنا ہوگا۔

گوگل کروم کا یہ فیچر مختلف زبانوں میں دستیاب ہوگا اور مستقبل میں اس میں مزید ڈیٹا آپشنز بھی شامل کیے جائیں گے، تاکہ صارفین کو زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ فیچر گوگل کروم کے صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہو گا، کیونکہ گوگل کروم دنیا کا سب سے مقبول ویب براؤزر ہے، جس کا مارکیٹ شیئر 73 فیصد ہے۔ نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنا اور انہیں دوسرے ویب براؤزرز کی جانب منتقل ہونے سے روکنا ہے۔

اس تبدیلی کے ساتھ، گوگل کروم کی آٹو فل سروسز مزید محفوظ، تیز اور صارف دوست بننے جا رہی ہیں، جو کہ آن لائن خریداری، سروسز کے لیے فارم بھرنے، اور دیگر ضروریات میں صارفین کی زندگی کو مزید آسان بنا دے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button