پاکستان
Trending

جنگی بادلوں کے سائے میں عوامی ریلیف: وزیراعظم کا پیٹرولیم قیمتیں منجمد رکھنے کا جرات مندانہ فیصلہ

 

اسلام آباد :عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید تلاطم اور امریکہ ،ایران کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے عالمی معاشی دباؤ کے باوجود، وزیراعظم پاکستان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔ حکومت نے عالمی مہنگائی کے اثرات کو روکنے کے لیے "مالیاتی ڈھال” تیار کر لی ہے۔
خطے میں جاری جنگی حالات نے عالمی سپلائی چین کو متاثر کیا ہے، جس سے خام تیل کی قیمتیں غیر مستحکم ہو گئی ہیں۔ وزیراعظم نے ان حالات میں عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے خود بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قیمتیں مستحکم رکھنے سے ہونے والے مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کا پلان تیار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں معاشی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button