پاکستان
Trending

اسلام آباد میں اہم بیٹھک: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی سنگین صورتحال اور پاک سعودی اسٹریٹجک تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی شرکت نے اس بیٹھک کی اہمیت کو مزید واضح کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ علاقائی بحران کے دوران سعودی عرب کی جانب سے دکھائے گئے غیر معمولی تحمل اور مدبرانہ حکمت عملی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی اور چیلنج میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کا کردار مسلم امہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کو پاکستان کی ان کوششوں سے آگاہ کیا جن کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں جاری تناؤ کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان فعال طور پر امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ خطے کو کسی بڑے تصادم سے بچایا جا سکے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ولی عہد کے ساتھ اپنے حالیہ رابطوں اور 12 مارچ کی ملاقات کا حوالہ بھی دیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے کی صورتحال پر سعودی عرب کے موقف سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے لیے دونوں ممالک اپنے قریبی سفارتی رابطے جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button