پاکستان
Trending

پی ڈی ایم اے پنجاب کا طوفانی بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ، حساس علاقوں میں فوری اقدامات کی ہدایت

 

لاہور : پی ڈی ایم اے پنجاب نے خیبر پختونخوا اور ملک کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس میں کہا گیا کہ آئندہ تین روز میں پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بالائی پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کا خدشہ ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خطرہ بھی موجود ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ پر رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریسکیو ٹیموں کو حساس مقامات پر تعینات کیا جائے۔

عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب تمام اضلاع کو وسائل فراہم کرے گا اور مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کی شدت کے پیش نظر صوبے بھر میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں کو موسلادھار بارشوں سے آگاہ کرنے اور ہسپتالوں میں عملے کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔

انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری طور پر سدباب کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button