کھیل
Trending

بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں؟ ٹی 20 ورلڈ کپ سے اخراج کا خطرہ منڈلانے لگا

 

کولکتہ: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا میلہ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے، جہاں روایتی فیورٹ ٹیمیں ایک ایک کر کے مشکلات کا شکار ہو رہی ہیں۔ احمد آباد میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل تک رسائی کا خواب چکنا چور ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل بھارتی ٹیم کو ٹائٹل کے لیے سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا تھا، لیکن سپر 8 مرحلے کی ایک شکست نے پورے نقشے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اب بھارت کے پاس واپسی کا صرف ایک ہی راستہ ہے۔ بھارت کو زمبابوے (26 فروری) اور ویسٹ انڈیز (1 مارچ) کو ہر صورت شکست دینی ہوگی۔ اگر ٹیم انڈیا ایک بھی میچ ہار جاتی ہے، تو وہ ٹورنامنٹ سے آفیشلی باہر ہو جائے گی۔
اس ورلڈ کپ نے ثابت کر دیا ہے کہ ٹی 20 فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم ناقابلِ شکست نہیں۔ سری لنکا اور زمبابوے نے کینگروز کو ٹورنامنٹ سے باہر کر کے سب کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا۔
ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف 254 رنز کا ہمالیہ کھڑا کر کے اپنی دھاک بٹھا دی ہے اور وہ گروپ 1 میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
اٹلی اور نیپال جیسی ٹیموں نے بڑی ٹیموں کو ناکوں چنے چبوا دیے۔گروپ 2 میں بھی ‘بقا کی جنگ’ جاری ہے۔ بارش کی مداخلت نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی پوزیشن کو نازک بنا دیا ہے، جبکہ انگلینڈ فی الحال بہتر پوزیشن میں دکھائی دیتا ہے۔ شائقینِ کرکٹ کی نظریں اب 26 فروری اور یکم مارچ کے میچز پر جمی ہیں جو سیمی فائنل کی تصویر واضح کر دیں گے۔آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو کولمبو اور ممبئی میں شیڈول ہیں۔ اگر بھارت اور پاکستان اپنے اپنے میچز جیتنے میں کامیاب رہتے ہیں، تو شائقین کو ایک بار پھر ان کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے، تاہم اس وقت دونوں ٹیموں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button