پاکستان
Trending

سینیٹ میں آج پیش ہوگی 27ویں آئینی ترمیم، کمیٹی جائزے کے لیے بھی جائے گی

 

اسلام آباد:وزیر قانون نے اعلان کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

وزیر قانون کے مطابق، ترمیم کے بل کو سینیٹ کے بعد متعلقہ کمیٹی کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا تاکہ اس کے قانونی اور انتظامی پہلوؤں کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کو سینیٹ میں پیش کرنے جارہی ہے اور اس کے بعد بل کی شقوں پر تفصیلی گفتگو کے لیے کمیٹی کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کی جا چکی ہے تاکہ آئینی ترمیم کے تمام پہلوؤں پر اتفاق ہو سکے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید بتایا کہ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور ججز کے ٹرانسفر کے امور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے سپرد کیے جائیں گے، جس میں دونوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس بھی شامل ہوں گے۔

وزیر قانون نے کہا کہ آئینی ترمیم کے تحت ہر تین سال بعد سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کی ضرورت ہوگی اور آئندہ سینیٹ کے اراکین پورے ملک سے ایک ہی بار منتخب ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button