پاکستان
Trending

تارکینِ وطن کا وطنِ عزیز اور پاک فوج سے تجدیدِ عزم؛ "آپریشن بنیانِ مرصوص” کی پہلی سالگرہ پر دنیا بھر میں یکجہتی کی لہر

 

لندن / نیویارک: پاکستان کی سلامتی کے ضامن "آپریشن بنیانِ مرصوص” کا ایک سال مکمل ہونے پر دیارِ غیر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے وطنِ عزیز اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ والہانہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے اس یادگار دن کی مناسبت سے پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے اپنی وفاداریوں کو دہرایا ہے۔
سمندر پار پاکستانیوں نے واضح کیا کہ دشمن پاکستان کے خلاف چاہے کتنے ہی فریب، پروپیگنڈے یا چالیں کیوں نہ چل لے، وہ وطنِ عزیز کی ترقی اور استحکام کی راہ میں کبھی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔
اوورسیز کمیونٹی کا کہنا تھا کہ "ہم جغرافیائی طور پر پاکستان کی سرحدوں سے دور ضرور بستے ہیں، لیکن ہمارے دل ہمیشہ اپنی مٹی اور بہادر فوج کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ تارکینِ وطن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر مشکل اور کڑے وقت میں ملکی دفاع اور وقار کی خاطر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button