تازہ ترین
Trending

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات مندانہ سفارت کاری نے امریکہ اور ایران کو جنگ بندی پر قائل کیا؛وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کانفرنس سے تاریخی خطاب

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کو جنگ کے دہانے سے پیچھے دھکیل کر ان کے درمیان جنگ بندی کا تاریخی معاہدہ کروا دیا ہے۔ پاکستان علماء کونسل کے زیرِ اہتمام منعقدہ "چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اس اہم ترین عالمی بریک تھرو سے دنیا کو آگاہ کیا۔

اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس سفارتی فتح کا سہرا عسکری قیادت کے سر سجاتے ہوئے واضح کیا کہ ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس پورے عمل میں سب سے اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی انتھک اور مخلصانہ کوششوں سے دونوں عالمی طاقتوں کو قائل کیا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور مذاکرات کی میز پر ہی مستقل امن ممکن ہے۔

وزیرِ اعظم نے بحران کے حل کے لیے لچک دکھانے پر واشنگٹن اور تہران کی قیادت کی تعریف کی اور ساتھ ہی چین، برادر ملک سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر تمام دوست ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کے مصالحتی کردار اور صلاحیتوں پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کر کے اس عالمی مشن کو کامیاب بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button