پاکستان
Trending

عالمی امن کے نئے ضامن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثالثی میں امریکہ ایران سیز فائر، عالمی جریدے ’ایل پائس‘ کا خصوصی تجزیہ

 

اسلام آباد :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت افروز قیادت اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے عالمی سفارت کاری کے میدان میں ہلچل مچا دی ہے۔ اسپین کے عالمی شہرت یافتہ جریدے ’’ایل پائس‘‘ (El País) نے اپنی تازہ ترین اشاعت میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ کا فاتح قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ سیز فائر کا سہرا پاکستان کی عسکری قیادت کے سر جاتا ہے۔
عالمی جریدے کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مئی 2025 کے معرکے میں اپنی غیر معمولی جنگی حکمتِ عملی سے نہ صرف دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا بلکہ ایک بہادر اور نڈر فوجی رہنما کے طور پر دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی۔ رپورٹ میں ان کی شخصیت کو انتہائی بااثر قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ موجودہ دور کے ان چند عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں جن کی بات کو مشرق اور مغرب دونوں یکساں اہمیت دیتے ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان برسوں سے جاری کشیدگی کو ختم کرنے اور انہیں مذاکرات کی میز پر لانے میں فیلڈ مارشل کی ثالثی نے بنیادی کردار ادا کیا۔ ان کی اس کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے باعث خطے میں جنگ کے بادل چھٹ گئے ہیں اور عالمی امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
ایل پائس کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا عسکری اور سفارتی گراف تیزی سے بلند ہوا ہے۔ اب پاکستان کو صرف ایک علاقائی طاقت کے طور پر ہی نہیں بلکہ عالمی تنازعات حل کرنے والے ایک اہم ترین ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ فیلڈ مارشل کی یہ کامیابیاں پاکستان کے دفاعی استحکام اور عالمی اثر و رسوخ میں اضافے کا باعث بنی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button