کراچی: ایئرپورٹ ذرائع نے بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کی ٹریول ہسٹری جاری کر دی ہے، جس کے تحت ملزمہ کے بین الاقوامی رابطوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
آفیشل ریکارڈ کے مطابق ملزمہ انمول پنکی نے صرف ایک مرتبہ بیرونِ ملک کا سفر کیا، جہاں وہ 25 دسمبر 2018 کو کراچی سے باکو (آذربائیجان) روانہ ہوئی اور وہاں 3 ماہ قیام کرنے کے بعد یکم اپریل 2019 کو واپس وطن لوٹ آئی تھی۔
حکام کی جانب سے ملزمہ کے دوسرے شوہر، جو کہ پولیس کا سابق انسپکٹر ہے، کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا ہے جس کے مطابق وہ اب تک 2 بار باکو کا چکر لگا چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس اور دیگر تحقیقاتی ادارے اس ٹریول ہسٹری کی روشنی میں منشیات کی بین الاقوامی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔




