سلہٹ:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز میزبان ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
آج کھیل کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز 110 رنز 3 وکٹوں سے کیا اور پاکستانی باؤلرز پر دباؤ برقرار رکھا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق الرحمٰن نے شاندار سینچری اسکور کی، جبکہ لٹن داس اور محمود الحسن ہاف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔
پاکستانی باؤلرز تیسرے روز بنگلہ دیشی بلے بازوں کو روکنے میں ناکام رہے اور میزبان ٹیم نے 390 رنز بنا کر پاکستان کے لیے میچ جیتنا انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔ اب پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لیے 437 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔




