راولپنڈی: اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں ایئر بیس پر ان کا شاندار اور سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نور خان ایئر بیس پر معزز مہمان کا خود استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی صدر مملکت کے ہمراہ موجود تھے۔
پرنس رحیم آغا خان اپنے دورے کے دوران صدر مملکت اور حکومتِ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور آغا خان ڈولپمنٹ نیٹ ورک کے درمیان تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے شعبوں میں جاری تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔




