بین الاقوامی
Trending

ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، پاکستان کی مداخلت پر فوجی ایکشن مؤخر کیا؛امریکی صدر کا انکشاف

 

واشنگٹن:امریکی صدر نے ایران اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس وقت شدید دباؤ کے تحت امریکا کے ساتھ ایک نئی ڈیل کرنے کے لیے بے تاب ہے، تاہم تاحال مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔
امریکی صدر نے ایک انتہائی غیر معمولی سفارتی انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا ایران کے خلاف ایک بڑے فوجی اقدام کے لیے تیار تھا، لیکن برادر ملک پاکستان کی جانب سے کی جانے والی خصوصی سفارتی درخواست پر ایران کے خلاف اس کارروائی کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے ایران کے جوہری عزائم پر سخت ترین الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کو کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے تہران کو معاشی نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا”اگر ایران نے نئی ڈیل کا موقع گنوا دیا، تو امریکا اس کے ساتھ وہی سلوک دہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو وینزویلا کے ساتھ سخت ترین معاشی ناکہ بندی کی صورت میں کیا گیا تھا۔
امریکی صدر کے اس بیان، خاص طور پر پاکستان کے سفارتی کردار کے انکشاف نے عالمی میڈیا اور سفارتی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں پسِ پردہ بڑی سفارتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button