بین الاقوامی
Trending

"امن معاہدہ ایران کے وقار اور عزتِ نفس کے مطابق ہوگا”؛ وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے 30 منٹ طویل گفتگو

 

اسلام آباد / تہران:مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید سفارتی ہلچل کے درمیان وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان سے ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی سکیورٹی اور ممکنہ ڈیل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان نصف گھنٹے سے زائد وقت تک انتہائی دوستانہ ماحول میں مکالمہ ہوا۔ اس طویل گفتگو کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسعود پزشکیان نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
عالمی طاقتوں کے ساتھ جاری ممکنہ سفارتی ڈیل کے تناظر میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے، انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا”خطے میں امن معاہدہ جلد طے پا جائے گا اور یہ کسی بھی صورت ایران کے وقار، قومی خودمختاری اور عزتِ نفس پر سمجھوتہ کیے بغیر، اس کے عین مطابق ہوگا۔
امریکی صدر کی جانب سے ایران پر کارروائی روکنے کے لیے پاکستان کی سفارتی مداخلت کے حالیہ دعوے کے بعد، اس طویل ٹیلیفونک رابطے کو عالمی پریس میں ‘بیک چینل ڈپلومیسی’ کا ایک انتہائی اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اس وقت واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں ایک کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button