پاکستان
Trending

آزاد کشمیر میں معمولات زندگی رواں، احتجاجی کال بے اثر

 

آزاد کشمیر :آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کے باوجود روزمرہ زندگی معمول کے مطابق جاری رہی۔
مظفرآباد، کوٹلی، بھمبر،میرپور میں بازار کھلے رہے، کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں اور شہریوں کی آمدورفت معمول کے مطابق رہی۔

ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی اور لوگ اپنے روزمرہ امور میں مصروف رہے۔ مجموعی طور پر پورے خطے میں صورتحال پرامن اور مستحکم رہی۔
آزاد کشمیر میں حکام کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رہی اور احتجاجی کال کو عوامی سطح پر خاطر خواہ پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button