پاکستان
Trending

پاسپورٹ سروسز میں ڈیجیٹل انقلاب، یکم جولائی سے فیس کی ادائیگی آن لائن طریقے سے ہوگی

 

اسلام آباد: شہریوں کو پاسپورٹ خدمات کی فراہمی مزید آسان بنانے کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ یکم جولائی سے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں فیس کی نقد وصولی ختم کر دی جائے گی اور ادائیگی صرف ڈیجیٹل نظام کے تحت کیو آر کوڈ کے ذریعے ہوگی۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی زیر صدارت اجلاس میں پاسپورٹ دفاتر کی کارکردگی بہتر بنانے، عوامی سہولیات میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق مختلف فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے نظام کے تحت شہری کیو آر کوڈ اسکین کر کے موبائل بینکنگ یا دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے پاسپورٹ فیس جمع کرا سکیں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے فیس وصولی کے عمل میں شفافیت آئے گی اور دفاتر میں رش کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

حکام نے بتایا کہ پاسپورٹ دفاتر میں عوامی سہولت کے لیے مزید جدید سہولیات متعارف کرائی جائیں گی، جبکہ سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے دفاتر کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی بھی کی جائے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے شہریوں کو بروقت، آسان اور شفاف پاسپورٹ سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button