پاکستان
Trending

مذاکراتی عمل میں پیش رفت، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے لائحہ عمل طے: وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایم او یو کے تحت اعلیٰ سطح کمیٹی کا پہلا اجلاس کامیابی سے مکمل ہو گیا، جس میں فریقین کے درمیان مثبت اور تعمیری ماحول میں بات چیت ہوئی۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے بتایا کہ اجلاس کے دوران 60 روز کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ آئندہ مرحلے میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

وزیراعظم نے امریکا اور ایران کی قیادت کو تعمیری روابط برقرار رکھنے کے عزم پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی عمل میں تعاون کرنے والے تمام ممالک کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

شہباز شریف نے قطر کی جانب سے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے اور سوئس حکومت کی سہولت کاری پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیموں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن، استحکام اور تنازعات کے حل کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کے راستے کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button